بدھ , اکتوبر 15 2025

اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملوں کی فہرست کمیٹی میں پیش

اربوں روپے کے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کی فہرست چیئرمین ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کردی

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے شوگر ملز کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

ایف بی آر دستاویزات کے مطابق چینی کی غیر قانونی بھرائی میں سرکنڈ شوگر ملز ملوث پائی گئی، ایف بی آر کی جانب سے سرکنڈ شوگر ملز کے خلاف ایکشن لیا گیا، چیمبر شوگر ملز غیر قانونی چینی کی سپلائی میں ملوث پائی گئی، ایف بی آر نے چیمبر شوگر ملز کے خلاف بھی کارروائی کی، ڈگری شوگر مل پیداواری ریکارڈ چھپانے پر سیل کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق جوہر آباد شوگر مل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بغیر چینی سپلائی میں ملوث پائی گئی، جوہر آباد شوگر ملز کے گوداموں کو ایف بی آر نے سیل کیا،

تاندلیانوالہ شوگر ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانے پر کارروائی کی گئی، المعیز انڈسٹریز یونٹ ٹو کے خلاف غیر قانونی چینی بھرائی پر کاروائی کی گئی جبکہ طارق کارپوریشن جڑانوالہ کے خلاف چینی پیداوار کے اعدادوشمار میں ہیر پھیر پر کارروائی کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ بنیادی …