منگل , اگست 4 2026

کہیں بادلوں کے بسیرے تو کہیں بارشوں کے ڈیرے

لاہور: موسم کی خوشگوار کروٹ، کہیں بادلوں کے بسیرے تو کہیں بارشوں کے ڈیرے رہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، شہریوں کو گرمی سے ریلیف مل گیا، کراچی میں بھی بادل برس پڑے، ملیر، ملیر کینٹ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھی جم کر بارش ہوئی، ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی گئی، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ امتحانات میں …