
پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں قیامت خیز گرمی کے بعد بادلوں کی رم جم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، قصور میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
بارش شروع ہوتے ہی متعددفیڈر ٹرپ کر گئے،پتوکی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
پنجاب کے جن شہروں میں بارش ہوئی ہے ان میں گجرات میں 12، منگلا میں 06، سیالکوٹ (ایئرپورٹ )04 اور سٹی میں 2ملی میٹر بارش ہوئی
محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ، شہر میں بادلوں ہو نے سے گرمی کی شدت میں کمی ہو ئی ہے ،
محکمہ موسمیات کے مطابق، 24 گھنٹوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے ، اسلام آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شدت 37ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔