google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل - UrduLead
اتوار , جون 15 2025

ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے 450 زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے اور ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے بھی رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے