ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج  کرے گا

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج  کرے گا۔ شرح سود گیارہ فیصد تک برقرار رکھنے کی توقع ہے۔

دسمبر تک مہنگائی میں اضافہ کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔

مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح مئی میں ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر تک مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال میں شرح سود گیارہ فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ہے، گزشتہ سال جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں گیارہ فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آٹو مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں پر ٹیرف میں کمی اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو ظاہر کرتی تصویر

نئی آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی: گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد تک کمی کی تجویز

نئی آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد …