
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،
خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور جھکڑوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر ملک کے جنوبی علاقوں، بالخصوص سندھ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ درجہ حرارت میں معمولی کمی کے باوجود موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 جبکہ کوئٹہ میں 36 سینٹی گریڈ رہے گا ، لاہور 44 ، پشاور میں 41 ، کراچی 39 ، مظفر آباد میں 38 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔