
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر ، جیکب آباد49، سبی،نورپورتھل،سرگودھا،گوجرانوالہ،حافظ آباد48،اٹک، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، جوہرآباد، بہاولنگر،قصور، منگلا،سیالکوٹ،لیہ،بنوں اورڈی آئی خان میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔