ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے، تاہم عالمی مالیاتی حالات اور ملکی سیاسی منظرنامہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں نے موجودہ تیزی کو ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

SCO Summit 2027 security bullet proof vehicles in Pakistan

ایس سی او سمٹ 2027 سکیورٹی: 30 بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے 6.6 ارب روپے منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت …