
بجٹ تفصیلات سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 958 پوائنٹس یا 1.58 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 983 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 958 پوائنٹس یا 1.58 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 983 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا تھا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 22 ہزار 25 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران396 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 283 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 93 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، 20 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مجموعی طور پر 11 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 397 روپے مالیت کے 24 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 381 شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔