google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رینجرز اہلکار کی آواز میں گانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

رینجرز اہلکار کی آواز میں گانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پنجاب رینجرز کے اہلکار علی اور شاہ زیب نے اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

عید کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے۔

اس قسط میں رینجرز کے اہلکار علی اور شاہ زیب نے اپنی سحر انگیز آواز میں میں گانا بھی سنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس وائرل ویڈیو میں رینجرز کے اہلکار علی کو گٹار بجاتے اور شاہ زیب کو مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) ’تیرا میرا پیار ہے امر‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور رینجرز کے اہلکاروں کی خوبصورت آوازوں کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے