google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ - UrduLead
ہفتہ , جون 14 2025

فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) اجلاس میں بھی پاکستان کیخلاف بھارت کی کوششیں ناکام رہی۔ پاکستان عالمی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتی وفد پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کرتا رہا  لیکن فیٹٖف نے اس کے برعکس فیصلہ کیا۔ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 اجلاس میں چین نے پاکستان کو ریلیف دینے کیلئے وکالت کی۔ ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی حمایت کی ۔ بھارت اسرائیل کی مدد سےایف اے ٹی ایف کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔

واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی سفارتی وفود نے مختلف ممالک میں پاکستان کےخلاف زہر افشانی کی لیکن کسی بھی ملک نے بھارت کے سفارتی وفد کے بیانیے کو پذیرائی نہیں دی۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے