منگل , اکتوبر 14 2025

جنوبی افریقہ نیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن

جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا کو 5وکٹوں سے ہر اکر نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن ٹیم بن گئی ہے

لارڈ ز پر کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے 282رنز کا ہدف دیا تھا جسے جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، ایڈن مرکرم نے شاندار سنچری اسکور کی۔

لندن کے لارڈز کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 66 اور بیو ویبسٹر نے رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 5، مارکو ہینسن نے 3، مہاراج اور مرکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ بیڈنگھم 45 اور ٹیمبا باووما 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پیٹ کمنز نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا نے 74 رنز کی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی، تاہم کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مچل اسٹارک ناقابل شکست 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ایلکس کیری 43 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف ملا جو پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 136 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹیمبا باووما 66 رنز بنا سکے، دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …