google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  لکی موٹرزنے بڑی گاڑی کی قیمت میں کمی، چھوٹی کی قیمتیں برقرار - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

 لکی موٹرزنے بڑی گاڑی کی قیمت میں کمی، چھوٹی کی قیمتیں برقرار

کار ساز کمپنی لکی موٹرز نے اپنی بڑی گاڑی کیا سپورٹیج کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں2لاکھ50ہزار سے 3لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے تاہم چھوٹی گاڑی،پیکانٹو اور اسٹونک کی قیمت کم نہیں کی گئی .

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔تفصیلات کے مطابق لکی موٹرز کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔ 

کمپنی نے کیاسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کی ہے جس کے بعد سپورٹیج الفا کی نئی قیمت 73 لاکھ ، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 77 لاکھ 40ہزار، سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70ہزار ہو گی ۔ اس کے علاوہ سپورٹیج کے لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت کم ہونے کے بعد 90 لاکھ روپے ہو گی ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹیکس پالیسی آفس میں اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر 

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کےمطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال …