جمعرات , اکتوبر 16 2025

بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں آج اہم ملاقاتیں کرینگے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔

عدالت کی جانب سے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بھی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی قیادت کے علاوہ بانیٔ پی ٹی آئی کے فیملی ارکان بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی کے مقدمات اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے خطرہ، تحقیق

امریکا میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تازہ طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ …