پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرمسلسل تیسرے مہینےاضافہ رکارڈکیا گیا-فروری دوہزارچوبیس میں سالانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات بیس فیصداضافے کے بعد ایک ارب اکتالیس کروڑڈالرز رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی ہوئی
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کےمطابق گذشتہ ماہ پاکستاں کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز رہیں اور فروری 2023میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 18کروڑ ڈالرز تھا جبکہ جنوری2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب46 کروڑڈالرز تھیں-
اپٹما کے مطابق رواں مالی سال جولائی تافروری ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک فیصد گرگئیں اورجولائی تا فروری ٹیکسٹائل برآمدات 11ارب15 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 11ارب22کروڑڈالرزتھا