جمعرات , جنوری 29 2026

سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا آج اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار 20 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد تک رکھے جانے کا امکان، افراط زر کا ہدف ساڑھے 7 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کی سفارشات حتمی منظوری کےلیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی اسی ہفتے متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …