google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سی بی یو گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد مقرر کرنے کا امکان - UrduLead
منگل , مئی 20 2025

سی بی یو گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد مقرر کرنے کا امکان

وزارت صنعت و پیداوار کے موثر ادارے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے 2030 تک مکمل تیار شدہ (سی بی یو) گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کر کے 15 فیصد کرنے کا انکشاف کرکے کار ساز اداروں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

خبر کے مطابق پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے ڈائریکٹر جنرل عبد الواحد خان نے کہا کہ ای ڈی بی نے گزشتہ کسی بھی اجلاس میں سی بی یو گاڑیوں پر ڈیوٹی سے متعلق کوئی بات ظاہر نہیں کی تھی، اس وقت مختلف سی بی یو گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 100 فیصد ہے

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ای ڈی بی نے آٹو انڈسٹری کے شراکت داروں کے ساتھ آئندہ ٹیرف تجاویز پر ایک طویل میٹنگ کی اور آٹو انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ 13 مئی تک اپنی رائے جمع کروائیں۔

پاما نے 14 مئی تک اپنی رائے جمع کرا دی، اور اسمبلرز نے یہی سمجھا کہ رسمی مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ایک غیر متوقع اور تشویشناک پیشرفت میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 15 مئی کو ایک اور اجلاس طلب کیا، جس میں مستقبل میں مکمل تیار شدہ (سی بی یو) گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد مقرر کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے