بدھ , اکتوبر 15 2025

50 سے زائد اقسام کی انتہائی پراسیس شدہ خوراک پرایف ای ڈی عائد کرنے پر غور

محصولات میں اضافے کے ایک بڑے اقدام کے طور پر حکومت آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں 50 سے زائد اقسام کی انتہائی پراسیس شدہ خوراک (الٹرا پراسیسڈ فوڈ) پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت بجٹ میں اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ مختلف اقسام کی انتہائی پراسیس شدہ خوراک پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے،

جن میں فریز شدہ غذائیں، چپس، کاربونیٹڈ ڈرنکس، انسٹنٹ نوڈلز، آئس کریم، بسکٹس، فریز شدہ گوشت، سوسز، تیار شدہ کھانے، ساسیجز اور دیگر کئی اقسام کی اشیاء شامل ہیں۔

اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو بالواسطہ ٹیکسوں کے شعبے میں یہ سب سے بڑا ریونیو جنریشن اقدام ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران اس تجویز کے نتیجے میں بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، تاہم ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پہلا ٹیسٹ: لاہور میں 16 وکٹیں گریں، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان نے 277 رنز کا ہدف دیا، جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ …