google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نئے وفاقی بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس وڈیوٹیز کی شرح برقرار رکھنے کی تجویز - UrduLead
جمعرات , مئی 15 2025

نئے وفاقی بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس وڈیوٹیز کی شرح برقرار رکھنے کی تجویز

نئے وفاقی بجٹ 2025-26 میں آٹو موبائل سیکٹر کے لیے موجودہ درآمدی محصولات میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا قوی امکان ہے

اس وقت گاڑیوں پر جوٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں ان میں 17فیصد جی ایس ٹی ، 10سے 20فیصد ایکسائز ڈیوٹی اور اسکے علاوہ کار کی قیمت پر ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بھی وصول کی جاتی ہیں

جبکہ صوبائی حکومتیں بھی آٹو رجسٹریشن کی مد میں ٹیکسز بھی وصول کرتی ہیں جبکہ روڈ ٹیکس کے ساتھ ساتھ لگژری ٹیکس بھی وصول کیے جاتے ہیں

نئے وفاقی بجٹ 2025-26میں ایف بی آر نے تجویز کیا ہے کہ ایک نئی 5 فیصد ڈیوٹی سطح متعارف کروائی جائے گی تاکہ ڈیوٹیوں کی شرح کو ملک میں معقول کیا جاسکے

اس وقت آٹو سیکٹر پر نئی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں50فیصد سے 100فیصد تک کی شرح سے عائد ہیں لیکن وزارت تجارت اور صنعت وپیداوار نے آنے والے مالی سال کے بجٹ میں نئی گاڑیوں پر 5فیصد سے 30فیصد کی شرح سے ٹیکسوں اور ڈیو ٹیز میں کمی کی تجویز کی تھی

ذرائع نے مطابق وزیر اعظم نے وزارت تجارت کی طرف سے ڈیوٹیوں کی شرح کو متوازن کرنے کیلئے اسمیں موجودہ 5سٹیجوں کو 6کرنے پر اتفاق نہیں کیا ہے تاہم وزیراعظم نے محصولات کی سطح 5سے بڑھا کر 6کرنے کی تجویز کو مسترد کر کے انھیں چار سطحوں تک محدود کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نئی بجٹ تجاویز کے مطابق زیادہ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد مقرر کی جائے گی جو کہ موجودہ 20 فیصد سے 5سال میں کم کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بجٹ 2025-26 منظوری کیلئے ضروری کمیٹوں کے اجلاس طلب

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس 26 مئی اور نیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے