google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 غیر قانونی سیلنڈرز کے پھٹنے سے قیمتی جانوں کا سلسلہ جاری، ترمیمی بل گزشتہ 2سال سے ردی کی ٹوکری کی نظر - UrduLead
جمعرات , مئی 15 2025

غیر قانونی سیلنڈرز کے پھٹنے سے قیمتی جانوں کا سلسلہ جاری، ترمیمی بل گزشتہ 2سال سے ردی کی ٹوکری کی نظر

ایل پی جی صنعت میں غیر قانونی سیلنڈرز و بازرز کی بھرمار سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا معاملہ، اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق ترمیمی بل دو سال سے التوا کا شکارجبکہ وزارت قانون و انصاف تاحال بل کو پارلیمان میں پیش نہ کر سکی،

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ایل پی جی صنعت کیلئے حفاظتی اقدامات بارے کوئی قانون نہیں،پہلے سے موجود قانون میں غیر قانونی اقدامات پرسزائیں نہ ہونے کے برابر ہے،

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے بل سے متعلق تاخیر پر وزارت قانون و انصاف کو بھیمراسلے میں اوگرا ترمیمی بل میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ایسوسی ایشن کا وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڈ سے معاملہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، ایل پی جی گیس میں CO2 کی ملاوٹ سے آئے روز حادثات ہورہے، سی او ٹو گیس کی ملاوٹ میں ملوث مجرمان کو بغیر سزائوں کے چھوڑ دیا جاتا ہے ،

وزارت قانون و انصاف بل میں شامل ترامیم کو پارلیمان میں پیش کرے، بل میں ملوث ملزمان کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں،اگر بل کو پارلیمان کے فورم پر نہیں لایا جاتا تو ایسویسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوگی،

چئیر مین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے وڈیوبیان میں کہا ہے کہ روزانہ دو دھماکے چار قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، حکومتی اداروں اور وزارت قانون کو بل میں تاخیر پر 36 سے زائد خطوط لکھے،، ڈی جی خان میں بائوزر کے پھٹنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،گزشتہ سال حیدر آباد میں بازرز کے دھماکوں سے بڑا جانی نقصان ہوا،

عرفان کھوکھرنے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں میں لاہور میں ایل پی جی دھماکے سے پانچ افراد جان سے گئے،

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایف ایف کا غیر معمولی کانگریس اجلاس ملتوی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے 20 مئی کو ہونے والا غیر معمولی کانگریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے