جمعہ , دسمبر 5 2025

ملتان: گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے

سی پی او کا کہنا ہے کہ 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے کئی گھر متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی میں بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گڑ کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات، طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں اہم انکشافات

تازہ تحقیق میں طبی ماہرین نے گُڑ (را شوگر/جگّری) کے باقاعدہ استعمال کو انسانی صحت …