
دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ڈھلتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔مختلف حادثتات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ،
گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش ہونے سے مختلف شاہرائوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
راولپنڈی میں بھی بادل کھل کر برسے ،اٹک اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جھلستی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
پشاور میں طوفان سے مختلف علاقوں میں درخت اور دیواریں گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے مطابق افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں مختلف عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
سول کوارٹر، بیگم شہاب الدین گرلز سکول تحصیل کے قریب درخت گر گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق آندھی اورطوفان، درخت گرنےسے2 افراد جاں بحق ہوئے۔