راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آخری رائونڈ —-پلے آف—کیلئے چار ٹیموں –کوئٹہ گلیڈی ایٹر، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر –نے کوالفائی کرلیا ہے
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ہی کوالیفائر ز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلے گی اور اس کی جیتنے والی ٹیم ہی فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرے گی
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والے آج کا میچ پول میچز کا آخری میچ ہوگا جبکہ اگلے مرحلے کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے
اگلے مرحلے کے چاروں میچ جس میں کوالیفائر ، الیمینیٹر اور فائنل شامل ہیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 15پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے

دوسرے نمبر پر کراچی کنگز کی ٹیم ہے جس کے 12پوائنٹس ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور قلندر کی ٹیم ہے جس کے 11پوائنٹس ہیں
چوتھے نمبر پر لاہور قلندر کی ٹیم ہے جس کے 10پوائنٹس ہیں