google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 روزشدید گرمی کی لہر - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 روزشدید گرمی کی لہر

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 2 سے 3روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

موسمیات نے مزید کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار(آج ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48،رحیم یار خان ،جیکب آباد ،47، ڈی جی خان، بھکر،بہاولنگر ،سبی، نوکنڈی ، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملتان سلطان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے اتوارکے روز پہلے کھیلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے