
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے اتوارکے روز پہلے کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطان کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوگا
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دن تین بجے اس میچ کا پوائنٹس ٹیبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 9میچ کھیل کر 13پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم جیتنے کی صورت میں اس کے پوائنٹس بڑھ کر 15ہوجائیں گے
دوسری جانب ملتان سلطان کی ٹیم بھی 9میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر 2پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے

جبکہ ملتان سلطان کے جیتنے کی صورت میں جوکہ کم ہی نظر آتے ہیں اس کے پوائنٹس بڑھ کر 4ہوجائیں گے لیکن وہ آخری نمبر پر ہی رہے گی