google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرنے پرتنقید کا سامنا - UrduLead
جمعہ , مئی 2 2025

جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرنے پرتنقید کا سامنا

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر کیا کہیں گی؟

اس پر جنت مرزا نے کوئی بات کیے بغیر ہونٹوں کو بند رکھنے کا اشارہ کیا اور وہ کوئی بات کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی پر کوئی بات نہیں کی اور وہ ہونٹوں کو بند کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور تبصرے کیے کہ ٹک ٹاکر کو سیاسی معاملات کا کیا پتا، ان سے ناچ اور گانوں سے متعلق پوچھا جاتا۔

بعض صارفین نے تبصرے کیے کہ اگرچہ جنت مرزا نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن اس باوجود انہیں بھارت میں کام نہیں ملے گا۔

کچھ افراد نے لکھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر جنت مرزا کا تبصرہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ان سے یہ سوال پوچھا بھی نہیں جانا چاہیے تھا اور یہ کہ انہیں اس طرح کے معاملات پر بات کرنا بھی نہیں آتی۔

بعض صارفین نے انہیں ان پڑھ عورت بھی قرار دیا اور لکھا کہ ان جیسی شخصیات کو اپنے ملک کی عزت کا ذرا بھی خیال نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

“تیرے بن” کی “میرب” کو بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ

پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ایک بار پھر اپنی زبردست اداکاری اور بےپناہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے