google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی توڑ دی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی توڑ دی

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے اپنے دیرینہ دوست و ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔

جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے ان کی عمر بٹ سے منگنی ٹوٹنے کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی۔ 

جنت مرزا نے کہا کہ میں عمر بٹ کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کے لیے پہلے تیار نہیں تھی، تقریباََ 2 سال دونوں خاندانوں کے درمیان بات چلتی رہی، اس کے بعد میں نے والدین کے مشورے سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اس لیے مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …