پیر , اکتوبر 13 2025

ناقابل شکست یونائیٹڈ کا آج مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے آج (بدھ) کو ہونے والے 19ویں میچ میں ناقابل شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا

ْقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائیٹ میچ کا آغاز رات 8بجے ہوگا

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ 5میچ کھیل کر 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹر 6میچ کھیل کر 8پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز 6, 6میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں

پشاور زلمی بھی 6میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر جبکہ ملتان سلطان 7میچ کھیل کر 2پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …