google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست - UrduLead
ہفتہ , جون 14 2025

ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف 7ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ جوڑی کے فن ایلن 45 اور کپتان سعود شکیل نے 42 رنز اسکور کیے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم صرف 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے یاسر خان صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز عثمان خان اپنی تیسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پچھلے میچ میں نصف سینچری بنانے والے کامران غلام بھی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اپنا پہلا پی ایس ایل میچ کھیلنے والے آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر 4 رنز ہی بناسکے، ابتدائی چاروں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کی۔

افتخار احمد 6، مائیکل بریسویل صفر، ڈیوڈ ویلے 7، اسامہ میر 11، محمد حسنین 2 اور عبید شاہ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 44 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دینے والی پلینگ الیون کو ہی میدان میں اتارا ہے تاہم ملتان سلطانز نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

ملتان سلطانز نے اسامہ میر، ڈیوڈ ویلے اور کرٹس کیمفر کو شائے ہوپ، جوش لٹل اور عاقف جاوید کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX میں کاروباری دن کے آغاز پر مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا …