
ایک دن وقفہ کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا 18 واں میچ ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان آج کھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں گزشتہ دن(پیر)کوکوئی میچ نہیں کھیلا گیا، تاہم اب تک کھیلے گئے 17 میچز میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کوملے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پراسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبرپرہے، جبکہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگزچھ چھ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبرپرہیں جبکہ ملتان سلطانزآخری نمبر پرہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں محمد رضوان 302 رنزکے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان 236 رنزاورجیمز ونس 216 رنز کے ساتھ پیچھے ہیں۔
بولنگ میں کراچی کے حسن علی 13 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جیسن ہولڈر (12)، عباس آفریدی اور الزاری جوزف (10،10 وکٹیں) موجود ہیں۔