google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10: آج آرام کا دن - UrduLead
پیر , اپریل 28 2025

پی ایس ایل 10: آج آرام کا دن

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آج (سوموار ) 28 اپریل کو آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا

اس سے پہلے پی سی پی نے پی ایس ایل میں دو پہلے سے شیڈول میچوں کی جگہ تبدیل کردی ہے

یکم مئی کو ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے بجائے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ کا وقت وہی رہے گا

اسی طرح ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ لاہور میں ڈے اینڈ نائیٹ اب 11مئی کو کھیلا جائے گا

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ 5میچ کھیل کر 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے

لاہور قلندر 6میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر 5میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

کراچی کنگز 6 میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ،

پشاور زلمی 6میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر جبکہ ملتان سلطان بھی 6میچ کھیل کر 6نمبر پر ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے