
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 16ویں میچ میں لاہور قلندر نے میچ 5وکٹوں سے جیت لیا
میچ میں قلندر کے بیٹرز ڈیرل مچلز نے64رنز سکور کئے جبکہ سکندر رضا نے بھی 40رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے
لاہور قلندر کے فخر زمان نے بھی 28رنز بنائے
ملتان سلطان کی طرف سے عبید شاہ نے 2وکٹیںلیں
ملتان سلطان نے پی ایس ایل کے قڈافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے 16ویں میچ میں لاہور قلندر کو جیت کیلئے 186رنز کا ہدف دیا
ملتان سلطان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 76رنز جبکہ کامران غلام نے 52رنز کی ناٹ آئوٹ اننگزکھیلی
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے رشاد حسین اور محمد ازب کی جگہ محمد نعیم کو ٹیم میں واپس لایا ہے اور سیم کرن اپنا پہلا پی ایس ایل میچ کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بھی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ شائے ہوپ، محمد حسنین اور عاقف جاوید کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے، کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسی طرح، پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 ہی پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ جیتنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔