google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری - UrduLead
ہفتہ , اپریل 26 2025

آج سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا، جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہوئی۔استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد 47، سبی ، جیکب آباد 46، دادو ،تربت،لاڑکانہ ،اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے