
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا ۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان: استور 32، چلاس 05، ہنزہ 03، بونجی 03، گلگت 02، بگروٹ 01 ملی میٹر بارش ہوئی
جبکہ، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 14، زیریں 01)، کالام 09، چترال 05، دروش 04، پٹن، بالاکوٹ03، اور میرکھانی میں 02 بارش ریکارڈ کی گئی
اسی طرح کشمیر کے علاقے کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 43، مٹھی، بہاولنگر، چھور، شہید بے نظیر آباد 42، کراچی، قصور اور لسبیلہ میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔