جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

پی ایس ایل 10: آج سلطان اور قلندر مدمقا بل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اپنا چوتھا میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز لگاتار 3 میچ ہارنے کے بعد آج اپنا چوتھا میچ ہوم گراؤنڈ میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کی قیادت رضوان اور لاہور قلندرز کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔

ملتان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے اگلے دونوں میچز ہمارے فینز کے سامنے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

فیلڈنگ پر توجہ دینا ضروری ہے کیونکہ فیلڈنگ کی وجہ سے میچز ہمارے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ فیلڈنگ پر قابو کرلیا تو ہمارا پورا ٹورنامنٹ اچھا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی فارم کے بارے میں یہی کہوں گا کہ جو دن گزرگیا وہ گزر گیا ، ہر دن نیا ہوتا ہے لیکن میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں کوریائی اور پاکستانی کھلاڑی موقی ٹریننگ بیس میں ہاکی میچ کھیلتے ہوئے

کوریا کی جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان پر شاندار فتح

جنوبی کوریا نے 2026 مینز جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو …