google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی، 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی - UrduLead
جمعہ , اپریل 25 2025

مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی، 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی

ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66 فیصد سستا ہوا جبکہ کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اورچاول 1.58فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو اور انڈے بالترتیب 6.94 اور 0.66 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ نمک ، سگریٹس ، گڑ اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی تھی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی،

جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آج آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے