google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آج آمنے سامنے - UrduLead
جمعہ , اپریل 25 2025

کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آج آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کررہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، ایڈم ملن شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسعود شکیل لیڈ کریں گے، اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوسال مینڈس، فن ایلن اورعقیل حسین شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پراپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی،ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 5 فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پرقابض ہے۔

پاکستان سپرلیگ کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ لاہورقذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجٹ اور عیدالاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: وزارت خزانہ

بجٹ اور عیدالاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے