google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں کمی جبکہ برآمدات میں بھی کمی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں کمی جبکہ برآمدات میں بھی کمی

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 30فیصد کمی کے ساتھ 21.30ارب ڈالر سے کم ہوکر 14.87ارب ڈالر ہوگیا،

برآمدات گزشتہ ماہ جنوری کے مقابلے میں ماہ فروری میں 8فیصد کمی کے ساتھ 2.79ارب ڈالر سے 2.57ارب ڈالر ہوگئیں،
اسی مدت میں برآمدات 9فیصد اضافہ کے ساتھ 18.67ارب ڈالر سے 20.35ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات اسی مدت میں 12فیصد کمی کے ساتھ 39.69ارب ڈالر سے 35.22ارب ڈالر رہیں ،

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ماہ فروری کے مقابلے گزشتہ سال کے ماہ فروری میں برآمدات میں 18فیصد اضافہ کے ساتھ 2,19ارب ڈالر سے 2.57ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات اسی مدت میں 9فیصد اضافہ کے ساتھ 3.93ارب ڈالر سے 4.29ارب ڈالر رہیں ۔

اعدادوشمار میں مزید بتایاگیا ہے کہ رواں سال کے ماہ فروری کے مقابلے میںماہ جنوری میں برآمدات8فیصد کمی کے ساتھ 2.79ارب ڈالر سے 2.57ارب ڈالر جبکہ درآمدات اسی مدت میں 10فیصد کمی کے ساتھ 4.77ارب ڈالر سے 4.29ارب ڈالر رہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …