
وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف سے بیلاروس کے دورہ کے دوران تفصیلی مشاورت کی،
پاکستان مسلم لیگ نوا زکے سینئر رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر کو بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے پر قائل کیا ،
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بلوچستان کے سابق وزیرا علیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی میاں نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور انہیں بلوچستان میں بدامنی کو ختم کرنے کیلئے سیاسی کردار کرنے کا کہا تھا ،
مشاورت میں میاں نوازشریف کے پاکستان واپسی پرملکی سیاست میں فعال کردار اداکرنے پر تفیصلی بات چیت کی گئی ،
مشاورت میں یہ بھی طے پایاکہ میاں نواز شریف پاکستان واپسی پر بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے ۔
اسکے علاوہ مشاورت میں بلوچ سیاستدانوں سے بات چیت کرنے کا مینڈیٹ بھی نواز شریف کو دیدیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ صدر ن لیگ نواز شریف ،اختر مینگل ، محمود خان اچکزئی ، سمیت اہم بلوچ رہنماوں سے براہ راست رابطہ بھی کریں گے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف صدر آصف علی زرداری سے خیریت دریافت کرنے کے لئے ٹیلیفونک رابطے پر بھی مشاورت ہوئی۔