پیر , اکتوبر 13 2025

پی سی بی کا اسٹیڈیم بھرنے کے لیےانعامات کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران میچز میں اسٹیڈیم بھرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں بھی کھیلے جائیں گے۔

تاہم، پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے تینوں میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز میں تماشائیوں کی تعداد کچھ بہتر تھی تاہم کراچی میں میزبان کراچی کنگز کے میچ کے باوجود تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے۔

پی ایس ایل 10 کے میچز میں خالی اسٹڈیم پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس کے باعث بورڈ نے پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم بھرنے کے جتن شروع کردیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کردیا، ہرمیچ میں ایک ٹکٹ ہولڈر موٹرسائیکل جیت سکے گا۔

ہر میچ میں ٹکٹ ہولڈر اپلیکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتا ہے، جس کے لیے ٹکٹ پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور تیسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …