google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10: تیسرا روز ۔۔۔۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست - UrduLead
منگل , اپریل 15 2025

پی ایس ایل 10: تیسرا روز ۔۔۔۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17ویں اوور میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت  کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف دیا، فخر زمان شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا ہی میں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرگئی جب کپتان سعود شکیل ایک رن بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کو دوسری کامیابی حسن نواز کی صورت میں ملی جو  دوسرے اوور کی دوسری گیند پر 3 کے مجموعے پر 1 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ  ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 9 رنز پر گری جب فن ایلن صفر پر  شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوشل مینڈس اور رائیلی روسو نے ٹیم کو تھوڑا سنبھالا دیا اور اسکور 54 تک لیکر گئے مگر اس دوران کوشل مینڈس 28 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

89 کے مجوعے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رائیلی روسو تھے ، جو  9 ویں اوور میں 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،  106 کے اسکور پر چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو  15 گیندوں پر 14  رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

12 ویں اوور میں 107  کے مجموعے پر اکیل حسین 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے  اس کے بعد 108 کے اسکور پر محمد عامر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، نویں وکٹ 13 ویں اوور میں ابرار احمد کی گری جو  114 کے مجموعے پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ 140 پر فہیم اشرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ قلندرز کے محمد نعیم 10 اور عبداللّٰہ شفیق 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے صرف 39 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اپنی اننگ میں انہوں نے 7 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے،  ڈیرل مچل بھی 37 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو 19ویں اوور میں شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ اس اوور میں بلنگز نے دو شاندار چھکے اور ایک خوبصورت چوکا جڑ کر میچ کا رخ بدل دیا۔

سام بلنگز نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ڈے اینڈ نائٹ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنا پہلا میچ پشاور زلمے سے جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندر کو اپنے پہلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی تھی

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10افتتاح جمعہ 11اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب سے ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فواد خان کا عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز

ندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے