google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کنگز کے 13 کھلاڑی پیٹ درد کا شکار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کنگز کے 13 کھلاڑی پیٹ درد کا شکار

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دوران کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی پیٹ درد کا شکار ہوگئے۔

جمعرات کے روز کراچی کنگنز کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 20 میں سے 13 کھلاڑی پیٹ درد میں مبتلا ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ بھی کئی کھلاڑی بیمار تھے، صورتحال کا معاٸنہ کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا کہ جو کھلاڑی تھوڑے بہتر ہیں ان کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کو 2 اوورسیز کھلاڑی میچ کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے 16  ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …