منگل , مارچ 17 2026

وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔

اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

اس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خلیج جنگ: ہرمز بندش سے جی ڈی پی متاثر

ایران کشیدگی بڑھی تو خلیجی معیشت کو 1990 کے بعد بڑا دھچکا لگ سکتا ہے …