ہفتہ , اگست 1 2026

طالبہ کا سیکیورٹی انچارج پر ہراساں کرنے کا الزام

مردان وومن یونیورسٹی مردان شنکر کیمپس میں شعبہ انگریزی میں فورتھ ایئر کی طالبہ نے سیکیورٹی انچارج پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی انچارج نے نامناسب رویہ اختیار کیا،

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیر کے روز وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس طلب کیا گیا تھا تاکہ دونوں فریقین کا مؤقف سنا جا سکے، تاہم متاثرہ طالبہ اوراس کے والدین اجلاس میں شرکت کے لیے یونیورسٹی نہیں پہنچے۔

وائس چانسلر نے اس صورتحال پر دوبارہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ مکمل حقائق منظرِ عام پر آسکیں۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی کے تحت دونوں فریقین کا مؤقف سنا جائے گا اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

 

 

About Aftab Ahmed

Check Also

فیڈرل بورڈ میٹرک نتائج جاری

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 29 …