جمعرات , جنوری 29 2026

موسم سرد اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لائیو ٹی وی شو میں ٹک ٹاکرز لڑائی وائرل

ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں دو ٹک ٹاکرز کے درمیان شدید …