google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کبریٰ اور گوہر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

کبریٰ اور گوہر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

’ٹیم برائیڈ’ اور ’ٹیم گروم‘ کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا

اداکارہ کبریٰ خان اور ادکار گوہر رشید اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جب کہ ان کی ڈھولکی کے بعد اب لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان کھیلے گئے میچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اسٹار جوڑی کی شادی کی خبر عام ہونے کے بعد سے دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے شادی کے بندھن میں بندھنے کے منتظر ہیں۔

چند روز قبل ڈھولکی کی تقریب سے شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

تاہم، گزشتہ روز’ٹیم برائیڈ’ اور ’ٹیم گروم‘ کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز اداکاروں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ڈھولکی کی تقریب ہی کی طرح گیم نائٹ کی تصاویر پر بھی سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکاروں کے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست شادی کی مرکزی تقریب سے قبل دیگر تقریبات کا اہتمام کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ مومل شیخ نے ڈھولکی کا اہتمام کیا تھا، جب کہ اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا ہے۔

میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت رؤف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

گیم نائٹ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہونے والے دلہا اور دلہن سمیت دیگر فنکار بھی کتنے خوش اور خوب ہلّہ گلّہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب، میچ کے اختتام کے بعد ایک ویڈیو میں دلہنیا کبریٰ خان افسردگی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ’ٹیم برائیڈ‘ کو دلہے کی ٹیم نے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے ایک شوبز ویب سائٹ دعویٰ کر چکی ہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے، تاہم کس شہر میں نکاح ہوگا اس بات کا خلاصہ نہیں کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …