جمعرات , دسمبر 4 2025

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور کوئی نجی یا سرکاری اسکول ونٹر کیمپ نہیں لگا سکے گا۔

محکمہ تعلیم کے افسران کو پابندی کا اطلاق کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ونٹرکیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی جبکہ اسکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

برطانیہ نے پاکستان کیلئے نئی ای ویزا سہولت متعارف کر دی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ای ویزا کا نیا …