google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے21 دسمبرسے5 جنوری تک بند رہیں گے۔

پنجاب 

دوسری جانب پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔

خیبرپختونخوا 

محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک سکول بند رہیں گے۔

بلوچستان

دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سولہ دسمبر سے لیکر اٹھائیس فروری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کو  یکم جنوری سے دس جنوری تک بند رکھا جائے گا۔

سندھ

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط

شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے