google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، بل کا مقصد پائیدار ترقی کو تیز کرنے، عوامی خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے اورمؤثر طریقے سے گورننس کو جدید بنانے کی کوشش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرمملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024 متعارف کروادیا، بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مسودہ بل کے مطابق اس کا مقصد ایک متحرک ڈیجیٹل معاشرے، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اورموثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو ایک بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے۔ جدت، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرکےگورننس کو بہتر بنانا ہے۔

اس بل کے ذریعہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تمام سطحوں کی حکومتوں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہوئے ان پالیسیوں کو نافذ کرناہے۔

بل کا ایک سنگ بنیاد نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان ہے، جو ڈیجیٹل اقدامات کو درست سمت میں لانے اور بہتر بنانے، وفاقی، صوبائی اور مقامی سطحوں پر بہترسروس ڈیلیوری کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی فراہم کرنا ہے۔

ماسٹر پلان کے تحت عمل درآمد کا منصوبہ مخصوص مطلوبہ وسائل، ٹائم لائنز اور رسک مینجمنٹ کی حکمت عملیوں کی تفصیل دے گا تا کہ اس کی موثر عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے بل محفوظ اور ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کی موثر حکمرانی پر زور دیتا ہے اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے اور ڈیٹا ایکس لیئر کو فروغ دیتا ہے۔

اس قانون سازی کا نفاذ پاکستان کی معاشی ترقی، جدید طرز حکمرانی اور ڈیجیٹل شمولیت، ڈیجیٹل دور میں عالمی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ قوم کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے