google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 براڈکاسٹرز پریشان، آئی سی سی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہوا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

براڈکاسٹرز پریشان، آئی سی سی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہوا

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز پریشان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ براڈ کاسٹرز کی جانب سے آئی سی سی ے رابطہ بھی کیا اور ای میلز بھی بھیجی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی کی جانب سے آج شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ، 

براڈکاسٹرز نے ای میل کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول شئیر کیا جائے تاکہ کلائنٹس کو آگاہ کیا جائے،

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا وینیو بھی نہیں معلوم ہوا، ہمارے سے روز کمرشل کلائنٹس پوچھتے ہیں ہم کیا جواب دیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ کلائنٹس پوچھتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کہاں ہونی ہے دوسرا وینیو کیا ہے تاریخیں بتائیں ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا ،

آئی سی سی نے آج شیڈول کا اعلان کرنے کو کہا تھا آج بھی نہیں کیا، پاکستان نے کولمبو کا بھی آپشن دیا جسکی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول کل متوقع ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے